مشن

تہذیبوں کے اس تصادم میں اسلام کی تعلیمات کا پرچار ، مغرب کے حملوں کا جواب اور دنیا کے سامنے اسلام کی حقیقی تصویر پیش کرنا

M.Asim

M.Asim
me

About Me

Working as Sub Editor in Waqt News , lahore . Written more than 300 articles . more than 100 articles are published in Diffrent Pakistani Magzines and News papers.

Tuesday, July 13, 2010

شریف برادران کی نااہلی

میں نے چند روز قبل " کشمیر بنے گا سوئٹززلینڈ " کے نام سے ایک مضمون لکھا تھا۔ ہو سکتا ہے کچھ لوگ ان خطرات سے آگاہ ہوئے ہوں۔لیکن زیادہ تر نے اسے محض خام خیالی قرار دیا تھا۔۔لیکن نواز شریف کی نااہلی نے مجھے ایک اور ثبوت فراہم کر دیا ہے۔

میرے دوست !

ذرا تحمل سے سوچو! میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ عالمی طاقتین پاکستان کو ٹکرے ٹکرے کرنے کے لیے ایسی تمام قوتوں کو راستے سے ہٹانا چاہتی ہیں کہ جن کا نظریہ پاکستان اور اسلام کے ساتھ دور پار کا بھی تعلق ہو۔ میرا مطلب کلمہ پڑھنے والے مسلمان نہیں بلکہ وہ ہیں کہ جو اسلام کو اپنی زندگی پر نافذ کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں اور اس کے لیے کوشاں ہیں۔ نواز شریف نے بھی کچھ ایسی ہی غلطیاں کی تھیں۔۔جی نواز شریف ہی ضیائ


الحق کی جانب سے کی جانے والی اسلامی کوششوں کے محافظ سمجھے جاتے تھے۔ اسلامی ممالک اور ملک کی دینی جماعتوں سے ان کے تعلقات تھے۔ ایٹمی دھماکوں کی غلطی بھی انہوں نے ہی کی تھی اور امریکی حملے بند کرنے کی سب سے بلند آواز بھی نواز شریف کی ہی تھی۔

میں نواز شریف کا ہرگز حامی نہیں۔ بلکہ میں تو آپ کو اس عالمی سازش کے بارے بتانا چاہتا ہوں جو ہمارے پیارے ملک کے خلاف بنی جا چکی ہے۔ چیف جسٹس افتخار چوہدری لاپتہ افراد اور سٹیل مل کو بیچنے کا پوچھتے تھے وہ بھی فارغ کر دئیے گئے۔ جماعت الدعوہ بھی ایک رکاوٹ تھی جو کہ ہٹا دی گئی اور اب نواز شریف

میں سمجھاتا ہوں کیسے؟؟ پاکستان کے تین صوبوں میں اشتعال کی کیفیت تھی۔سرحد میں قبائلی علاقے اور سوات۔۔ سندھ میں لسانی تنظمیں اور ایم کیو ایم کا طالبان کے نام پر پٹھانوں سے جھگڑا۔۔۔ جبکہ بلوچستان میں گریٹر بلوچستان کا نعرہ۔۔۔پنجاب محفوظ تھا۔۔۔۔اب کیا ہو گا۔۔احتجاج احتجاج۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اب پورا پاکستان جلے گا

امریکیوں کا ایک آلہ کار جو کہ ہمارا صدر ہے اور کر بھی کیا سکتا تھا۔۔۔ لاکھوں پاکستانیوں کی محبوب لیڈر بے نظیر کے قتل کا مقدمہ تو درج نہیں ہو سکا۔۔ بس ان قوتوں کو ہٹانے میں مصروف ہے کہ جو اس ارض پاک کو بچانا چاہتی ہیں۔۔ چاہے وہ کوئی بھی ہو۔۔۔۔۔۔۔

کیا آپ کو پتہ ہے کہ ہمارے سب سے بڑے دوست چین نے بدترین معاشی مشکلات کے باوجود مدد کیوں نہیں کی۔۔۔کیونکہ صدر زرداری ان کو یہ کہنے گئے تھے کہ اس فیصلے پر شور نہ مچایا جائے۔۔ ملک کی مدد کرو یا نہ کرو بس میرے اقتدار کو سنبھالا دو۔۔۔

وقت ملا تو اور بھی باتیں ہوں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بس دعا کریں اور گھروں سے نکل کر کچھ کرنے کی کوشش کریں ورنہ ایک چھوٹے سے پنجاب میں انگریزوں کا غلام بن کر رہنے کی تیاری

No comments:

Post a Comment

بات کیجئے

جو محسوس کریں اس بارے میں بات ضرور کریں ۔۔ ردعمل دیں ، تنقید کریں یا تعریف ۔۔ بات تو کریں جی