مشن

تہذیبوں کے اس تصادم میں اسلام کی تعلیمات کا پرچار ، مغرب کے حملوں کا جواب اور دنیا کے سامنے اسلام کی حقیقی تصویر پیش کرنا

M.Asim

M.Asim
me

About Me

Working as Sub Editor in Waqt News , lahore . Written more than 300 articles . more than 100 articles are published in Diffrent Pakistani Magzines and News papers.

Thursday, July 15, 2010

بل گیٹس

سافٹ ویئر کی دنیا کے بے تاج بادشاہ بل گیٹس نے ستائیس جون کومائیکروسافٹ کی انتظامی ذمہ داریوں سے علیحدہ ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ بل گیٹس نے یہ کمپنی انیس سو پچھتر میں اپنے دیرینہ دوست پال ایلن کے ساتھ مل کر قائم کی تھی۔وہ تینتیس سال سے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور چیف سافٹ ویئر آرکیٹیکٹ کے عہدے پر فائز تھے۔اس دوران بل گیٹس نے اپنی صلاحیتوں سے مائیکروسافٹ کو دنیا کی پانچ بڑی کمپنیوں میں شامل کرایا اور اس قدر دولت سمیٹی کہ صرف انتیس سال کی عمر میں دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز حاصل کیاجو مسلسل چودہ سال تک ان کے پاس رہا۔ بل گیٹس نے سکول کے زمانے سے ہی کپمیوٹر پروگرامنگ میں دلچسپی لینا شروع کر دی تھی ۔لیک سائد سکول میں تیرہ سال کی عمر میں اس نے پہلا کمپیوٹر پروگرام لکھا۔ بیس سال کی عمر میں بل گیٹس نے مائیکرو انسٹرومینٹیشن اینڈ ٹیلی میٹری سسٹمز نامی کمپنی کو آلٹائر بیسک پروگرام کا آئیڈیا دیا۔ بل گیٹس نے کالج میں داخلے کے ٹیسٹ میں اعلٰی ترین نمبر حاصل کرنے کے باوجود پڑھائی جاری رکھنے کی بجائے پال ایلن کے ساتھ ملکر کمپیوٹر پروگرامنگ کے پراجیکٹس پر کام شروع کر دیا۔ دونوںنے بعد میں مائیکروسافٹ کے نام سے کمپنی بنائی۔اس کمپنی نے انیس سو اسی میں سٹیو بالمر کے آنے کے بعد تیزی سے ترقی کی منازل طے کیں۔ اسی سال مائیکرو سافٹ نے کمپیوٹر ہارڈ ویئر بنانے والی معروف کمپنی آئی بی ایم کے ساتھ سافٹ ویئر کی فراہمی کا معاہدہ کیا۔ مائیکرو سافٹ کی جانب سے انیس سو پچاسی میں ونڈوز آپریٹنگ سسٹم متعارف کیا گیا جس نے آئی ٹی کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا اور بل گیٹس پر دولت کی بارش ہونے لگی۔ بل گیٹس اس وقت دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص ہیں ۔۔اور انکی دولت کا اندازہ ساٹھ ارب ڈالر لگایا جاتا ہے جبکہ مائیکروسافٹ دو سو ارب ڈالر سےزائد کے اثاثہ جات کی مالک ہے۔ مائیکروسافٹ کا نیٹ ورک ایک سو دو ممالک میں موجود ہے اور دنیا بھر میں اسکے ملازمین کی تعداد چونسٹھ ہزار کے قریب ہے۔ بل گیٹس کو پینتس ممالک میں سربراہ مملکت کا پروٹوکول ملتا ہے۔۔ بل گیٹس کے پاس مائیکروسافٹ کےسب سےزیادہ ستانوے کروڑ سے زائد شیئرز موجود ہیں۔ اور ایک اندازے کے مطابق بل گیٹس کی وجہ سے دنیا بھر کے ایک لاکھ اٹھائیس ہزار لوگ ارب پتی بن چکے ہیں۔ بل گیٹس نے اب اپنی بے پناہ دولت کو فلاحی کاموں میں استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس نے اپنی بیوی کے ساتھ ملکرفلاحی تنظیم بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاونڈیشن بنا رکھی ہے جسکے اثاثے انتیس ارب ڈالر کے قریب ہیں۔ اور اب بل گیٹس اسی فاونڈیشن کے تحت فلاحی کاموں کی نگرانی کیا کریں گے۔

No comments:

Post a Comment

بات کیجئے

جو محسوس کریں اس بارے میں بات ضرور کریں ۔۔ ردعمل دیں ، تنقید کریں یا تعریف ۔۔ بات تو کریں جی