مشن

تہذیبوں کے اس تصادم میں اسلام کی تعلیمات کا پرچار ، مغرب کے حملوں کا جواب اور دنیا کے سامنے اسلام کی حقیقی تصویر پیش کرنا

M.Asim

M.Asim
me

About Me

Working as Sub Editor in Waqt News , lahore . Written more than 300 articles . more than 100 articles are published in Diffrent Pakistani Magzines and News papers.

Tuesday, July 13, 2010

سری لنکن ٹیم پر حملہ : بھارت کے ایک تیر سے کئی شکار

ممبئی حملوں کے بعد غصے سے پاگل بھارتی قوم کے لیے خوشی کا سامان پیدا کر دیا گیا ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را ممبئی کی طرح ایک اور ڈرامہ رچانے میں کامیاب رہی ہے۔ چھبیس نومبر کو ہونیوالے حملوں کا مقصد پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنا اور اسے دہشت گردی کا گڑھ ثابت کرنا تھا جبکہ ا?ج ہونیوالی کارروائی بھی کچھ اسی قسم کے مقاصد رکھتی ہے۔ کھیلوں کے حوالے سے عالمی تنہائی کا شکار پاکستان اب مزید مشکلات کا شکار ہو چکا ہے۔ چیخ چیخ کر عالمی برادری کو پاکستانی خطرے سے ا?گاہ کرنیوالے بھارتی عہدیداروں کو ایک نیا موضوع ملا ہے جبکہ نا مکمل ثبوتوں کی بنا پر ممبئی حملوں کی ذمہ داری قبول کرنیوالا پاکستان کو مزید دباو کا شکار کرنے کی تیاریاں ا?خری مراحل میں ہیں۔ کتنی عجیب بات ہے کہ ممبئی حملوں کو پاکستانی عناصر کی کارروائی قرار دیا گیا اور عالمی میڈیا نے پاکستان کو دہشت گرد ثابت کرنے میں دیر نہیں لگائی۔ بھارتی حکمرانوں کا رویہ بھی کچھ ایسا ہی تھا۔۔لیکن اس بار ایسا نہیں ہوا۔ عالمی برادری کو اس واقعے میں کوئی بھی بھارتی دہشت گرد نظر نہیں ا?یا۔ حتی کہ وہ تامل باغیوں کو بھی بھول گئے ہیں کہ جو پچھلے چھبیس سال سے بھارتی پشت پناہی پر سری لنکن فوج سے لڑ رہے ہیں۔آئیے ہم اس واقعے کا جائزہ لیتے ہیں ! سری لنکا کی جانب سے ایک ایسے وقت میں کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا جب دنیا بھر کی ٹیمیں پاکستان نہیں ا?نا چاہتی تھیں۔ سری لنکن ٹیم نے پاکستان آ کر بھارت کو ناراض کیا تھا کیونکہ بھارتی ٹیم نے یہاں ا?نے سے انکار کر دیا تھا۔ اور سری لنکن ٹیم کو ایک سزا دی گئی ہے۔ادھر پاکستان کو بھی سری لنکا کی حمایت کی سزا دی گئی ہے۔ بعض حلقوں کے خیال میں تامل باغیوں کی تنظیم ایل ٹی ٹی ای کے خلاف موجودہ ا?پریشن میں پاکستان اہم ترین کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان نے سری لنکا کی ہر دور میں ہر ممکن مدد کی ہے اور اسے مشکلات سے نکالا ہے۔۔کیونکہ بھارت تامل باغیوں کی مدد کر رہا ہے۔ اس طرح پاکستان نے تامل خطرے سے نمٹنے میں سری لنکا کی مدد کی۔۔ سری لنکن فوج کی قربانیوں کے باعث ا?ج تامل باغیوں کا خاتمہ ہو چکا ہے اور چھبیس سال سے جاری یہ جنگ ختم ہوتی نظر ا? رہی ہے۔ بھارت کے لیے یہ صورتحال ہرگز قابل قبول نہیں ہے۔ را سری لنکا میں ناکام ہو چکی ہے۔ اور بھارت کا الزام ہے کہ سری لنکا سے تامل باغیوں کے خاتمے میں پاکستان کا بڑا اہم ہے۔لاہور میں سری لنکن ٹیم پر حملے سے بھارت نے کئی مقاصد حاصل کیے ہیں۔ پہلا مقصد یہ کہ پاکستا ن اور سری لنکا کے درمیان تعلقات کو خراب کیا جائے۔ پاکستان میں کھیلوں کی سرگرمیوں اور غیر ملکیوں کی ا?مد کو ختم کر دیا جائے۔ ممبئی حملوں کے بعد بھارتی عوام میں پیدا میں پیدا ہونیوالے غصے کو کم کیا جائے۔ جبکہ دنیاکو یہ بتا دیا جائے کہ پاکستان ایک ناکام ریاست ہے اور دہشت گرد اس کو جب چاہیںنقصان پہنچا سکتے ہیں اور ایٹمی ہتھیاروں پر بھی قبضہ کیا جا سکتا ہے۔ لاہور میں چند روز قبل بھی جی او ا?ر میںہونیوالے بم دھماکے میں بھارتی ایجنٹ گرفتار ہوئے تھے۔ اور ایسی اطلاعات مسلسل ا? رہی تھیں کہ ممبئی حملوں کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی را پاکستان میں پرتشدد کارروائیاں کرنا چاہتی ہے اور اس کی ایک جھلک انہی دنوں کراچی میں ہونیوالے واقعات میں بھی دیکھی جا سکتی ہے۔دوسری جانب پاکستان میںکیا صورتحال ہے ؟ چند روز قبل پنجاب کو فتح کرنیوالے گورنر پنجاب نے دعوی کیا ہے کہ اس واقعے میں وہی ملوث ہیں کہ جنہوں نے ممبئی حملے کیے ہیں۔ یعنی کہ لشکر طیبہ اور جماعت الدعوہ۔۔ واہ جی واہ کیا عظیم کامیابی ہے کہ پاکستان نے بغیر کسی تحقیق کے سارا الزام مان بھی لیا ہے۔۔ بھارتی حکام نے ممبئی حملوں کے چند گھنٹے بعد ہی پاکستان پر الزام لگایا تھا جبکہ گورنر پنجاب نے لاہور فائرنگ کے فورا بعد ہی اس کو تسلیم کرتے ہوئے انہی کو ملزم ٹھہرایا ہے کہ جو بھارت کا موقف ہے۔ہم اس ساری صورتحال میں کیا کہہ سکتے ہیں کہ ایک طرف بھارت الزامات کی لسٹ لیے حاضر ہے تو دوسری جانب ایسے افراد ہیں کہ جو بغیر تحقیق کے الزامات تسلیم کرنے پر تیار ہیں۔ بھارت نے تو اپنا کام کر دیا۔۔ اور ہم اس سے مقابلہ تو شاید کر بھی لیں لیکن ہم ان اپنوں کو کیا کریں کہ جو اس جنگ میں ہمیں ہی ہرانا چاہتے ہیں۔۔۔ قارئین یاد رکھیں۔۔ممبئی حملوں کی طرح لاہور میں ہونیوالے فائرنگ بھی غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کی ہی کارروائی ہے کہ جو پاکستان کے وجود کو دنیا کے لیے خطرناک روپ میں پیش کرنا چاہتی ہیں۔اس کا واضح ثبوت وہ ڈسپوزیبل راکٹ لانچر بھی ہیں کہ جو پاکستانی فوج استعمال ہی نہیں کرتی جبکہ یہ صرف امریکی افواج ہی استعمال کرتی ہیں یا پھر بھارت کےپاس ایسا اسلحہ ہے۔۔ہمیں ان قوتوں سے لڑنے کے لیے تیاری کرنا ہو گی۔۔

ہمت رکھئیے اور الللہ تعالی سے مدد مانگئیے۔۔ انشاء اللہ کامیابی قدم چومے گی۔۔

No comments:

Post a Comment

بات کیجئے

جو محسوس کریں اس بارے میں بات ضرور کریں ۔۔ ردعمل دیں ، تنقید کریں یا تعریف ۔۔ بات تو کریں جی