مشن

تہذیبوں کے اس تصادم میں اسلام کی تعلیمات کا پرچار ، مغرب کے حملوں کا جواب اور دنیا کے سامنے اسلام کی حقیقی تصویر پیش کرنا

M.Asim

M.Asim
me

About Me

Working as Sub Editor in Waqt News , lahore . Written more than 300 articles . more than 100 articles are published in Diffrent Pakistani Magzines and News papers.

Wednesday, July 14, 2010

عمر عبداللہ

عمر عبداللہ نے مقبوضہ کشمیر کے نئے کٹھ پتلی وزیر اعلی کا حلف اٹھا لیا ہے۔ ا?ئیے دیکھتے ہیں ان کے حالات زندگی سے متعلق وقت ٹی وی کی یہ رپورٹ

عمر عبدللہ کا تعلق مقبوضہ کشمیر پر بیس سال سے زائد حکمرانی کرنیوالے شیخ عبداللہ خاندان سے ہے۔ وہ مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعظم شیخ عبدللہ کے پوتے جبکہ سابق وزیر اعلی فاروق عبدللہ کے بیٹے ہیں۔ عمر عبد اللہ موجودہ الکشن میں اکثریت حاصل کرنیوالے جماعت نیشنل کانفرنس کے سربراہ ہیں۔ عمر عبداللہ دس مارچ انیس سو ستر کو برطانیہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم سری نگر کے مشہور مشنری ادارے برن ہال سکول سے حاصل کی جبکہ بعد میں وہ لارنس سکول سناوار اور ممبئی کے سیڈنیہم کالج میں بھی زیر تعلیم رہے۔ عمر عبدللہ نے انیس سو اٹھانوے میں سیاست میں قدم رکھا اور بارہویں لوک سبھا کے رکن منتخب ہوئے۔ واجپائی کے حکومت میں وہ صرف انتیس سال کی عمر میں بھارت کے کم عمر ترین وفاقی وزیر سیاحت بنے۔ اگلے سال وہ دوبارہ لوک سبھا کے رکن منتخب ہوئے اور وزیر مملکت برائے صنعت و تجارت بنے جبکہ دو سال بعد عمر عبداللہ کو وزیر مملکت برائے امور خارجہ بنا دیا گیا۔ دو ہزار دو میں انہیں جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کا صدر منتخب کر لیا گیا جبکہ اسی سال ریاستی انتخابات میں بدترین شکست کے بعد انہوں نے وزیر مملکت برائے امور خارجہ کے عہدے سے استعفی دے دیا۔ عمر عبداللہ کو دو ہزار چھ میں دوبارہ پارٹی صدر منتخب کیا گیا جبکہ اسی سال انہوں نے اسلام ا?باد میں پاکستانی صدر پرویز مشرف سے ملاقات کی۔ عمر عبداللہ صدر مشرف سے ملاقات کے بعد کشمیر کے مقبول لیڈر کے طور پر سامنے ا?ئے۔ نو جولائی دو ہزار سات کے دن عمر عبدللہ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں وہ محفوظ رہے۔ عمر عبدللہ نے پچلھے سال عمر عبداللہ کے جموں کشمیر نیشنل کانفرنس حالیہ الیکشن میں سب سے بڑی پارٹی کے طور پر سامنے ا?ئی ہے اور دوسری بڑی پارٹی کانگرس کے ساتھ اتحاد کے بعد عمر عبداللہ ا?ج مقبوضہ کشمیر کے نئے کٹھ پتلی وزیر اعلی کے طور پر حلف اٹھا رہے ہیں۔

No comments:

Post a Comment

بات کیجئے

جو محسوس کریں اس بارے میں بات ضرور کریں ۔۔ ردعمل دیں ، تنقید کریں یا تعریف ۔۔ بات تو کریں جی