مشن

تہذیبوں کے اس تصادم میں اسلام کی تعلیمات کا پرچار ، مغرب کے حملوں کا جواب اور دنیا کے سامنے اسلام کی حقیقی تصویر پیش کرنا

M.Asim

M.Asim
me

About Me

Working as Sub Editor in Waqt News , lahore . Written more than 300 articles . more than 100 articles are published in Diffrent Pakistani Magzines and News papers.

Wednesday, July 14, 2010

باراک اوبامہ کو درپیش چیلنجز

باراک اوبامہ کو امریکہ کا صدر بننے کے بعد بہت سے بین الاقوامی اور اندرونی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔۔ ا?ئیےاس حوالے سے دیکھتے ہیں وقت نیوز کی یہ رپورٹ

باراک اوبامہ نے تبدیلی کا نعرہ لگا کر انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اپنی پوری انتخابی مہم کے دوران باراک اوبامہ سابق صدر بش کی عالمی پالیسیسوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔ باراک اوبامہ کے صدر بننے پر دنیا بھر میں امن پسندوں کی جانب سے خوش کا اظہار کیا جا رہا ہےاور ان سے وابسطہ توقعات بڑھتی جا رہی ہیں۔ باراک اوبامہ کو صدر بنتے ہی سخت مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور مالیاتی بحران کے باعث امریکہ ان دنوں شدید مشکلات کا شکار ہے۔ مالیاتی بحران کے باعث بیروزگاری کی شرع میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ کی صورتحال بھی کچھ ٹھیک نہیں۔ باراک اوبامہ نے صدر منتخب ہوتے ہی ا?ٹھ سو پچاس ارب ڈالر کے مالیاتی پیکج کا اعلان کر دیا تھا اور اب صدر بنتے ہی وہ اس کی منظوری حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ادھر بش کی جارحانہ پالیسیوں کے باعث امریکہ کے عالمی کردار کو بھی شدید دھچکا لگا ہے۔ باراک اوبامہ نے ایران اور شمالی کوریا کے ایٹمی مسئلے، افغانستان میں جاری جنگ اور القاعدہ کی سرکوبی بڑے چیلنجز قرار دیا ہے۔ ایک خیال یہ بھی ہے کہ اوبامہ صدر بنتے ہی گوانتاناموبے جیل کی بندش کا اعلان کر دیں گے جبکہ عراق سے امریکی فوجوں کی واپسی سے متعلق بھی اہم اعلان کر سکتے ہیں۔ باراک اوبامہ نے انتخابات سے قبل مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کا بھی اعلان کیا تھا جس کے باعث پاکستان کو ان سے کافی امیدیں وابسطہ ہیں۔ ادھر روس کے ساتھ میزائل شیلڈ کی تنصیب کے حوالے سے بڑھتی کشیدگی کے باعث بھی باراک اوبامہ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ باراک اوبامہ نے بہت جلد کسی اسلامی ملک کے دورے کا اعلان کر رکھا ہے جس کا مقصد مسلمان ممالک میں پائے جانیوالے امریکہ مخالف جذبات کو کم کرنا ہے دوسری جانب مسلم ممالک بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور فلسطین کے مسئلے پر ان سے مثبت کردار کی امید رکھتے ہیں۔ باراک اوبامہ کو اپنے دور صدارت میں بین الاقوامی کے ساتھ ساتھ بہت سے اندرونی مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ وہ پہلے سیاہ فام صدر ہونگے جس کے باعث وہ شدت پسند سفید فام افراد کی نفرت کا نشانہ بھی بن سکتے ہیں۔ اوبامہ پر قاتلانہ حملے کی کوشش جبکہ حلف برداری سے چند روز قبل دھمکیوں کے باعث اس بارے میں خدشات مزید بڑھتے جا رہے ہیں۔ باراک اوبامہ اپنے دور صدارت میں کس قسم کی خارجہ پالیسی اختیار کریں گے اس بات کا فیصلہ تو ا?نیوالا وقت ہی کرے گا تاہم تبدیلی کا نعرہ لگا کر دنیا کا سب سے طاقتور حکمران بننے والے اس شخص سے ہر ایک کی بہت سی امیدیں وابسطہ ہیں

No comments:

Post a Comment

بات کیجئے

جو محسوس کریں اس بارے میں بات ضرور کریں ۔۔ ردعمل دیں ، تنقید کریں یا تعریف ۔۔ بات تو کریں جی