مشن

تہذیبوں کے اس تصادم میں اسلام کی تعلیمات کا پرچار ، مغرب کے حملوں کا جواب اور دنیا کے سامنے اسلام کی حقیقی تصویر پیش کرنا

M.Asim

M.Asim
me

About Me

Working as Sub Editor in Waqt News , lahore . Written more than 300 articles . more than 100 articles are published in Diffrent Pakistani Magzines and News papers.

Thursday, July 15, 2010

ماں

ماں اس لازوال رشتے کا نام ہے کہ جو ہر حال میں بچوں کے لیے راحت و خوشی کا سامان پیدا کرتی ہے اور ایک ننھی منی جان کو زندگی کے حقائق کا سامنا کرنے کے لیے تیار کرتی ہے۔ آج کی دنیا میں کم و بیش ہر ملک میں ماں کے عظیم رشتے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کوئی نہ کوئی خاص دن منایا جاتا ہے۔ مختلف ممالک میں ماوں کا دن منانے کی تاریخیں مختلف ہیں اور اس سلسلے کی ابتداءکیسے ہوئی ۔اس کے بارے میں بھی روایات الگ الگ ہیں۔ قدیم یونانی تہذیب میں یہ دن منانے کی روایت موجود تھی اور اس تہوار کو سائبیلی کا نام دیا گیا تھا ۔ جبکہ رومی تہذیب میں موٹرونالیا کے تہوار کا مقصد بھی ماوں کو خراج تحسین پیش کرنا تھا اور اس دن ماوں کو تحفے دئیے جاتے تھے۔ ایران میں ماوں کا دن حضرت محمد ﷺ کی بیٹی حضرت فاطمہ ؓ کے یوم ولادت کی نسبت سے قمری سال کے مطابق بیس جمادی الثانی کو منایا جاتا ہے۔ اگر مغرب کا رخ کریں تو برطانیہ سمیت کئی یورپی ممالک میں ایسٹر کے تہوار سے تین ہفتے قبل آنیوالا اتوار کا دن اس مقصد کے لیے مخصوص ہے۔ اور اس کا تعلق سولہویں صدی کیایک مذہبی روایت سے جوڑا جاتا ہے کہ جس دن خاندان کے تمام افراد ماوں کے ساتھ عبادت میں حصہ لیتے تھے۔ البتہ امریکہ اور کئی دوسرے ملکوں میں مئی کے دوسرے اتوار کو ماوں کا دن قرار دیا گیا ہے ۔ ایک امریکی شاعرہ اور صحافی جولیا وارڈ ہوو نے Julia Ward Howe اس دن کو سرکاری سطح پر منانے کی تحریک چلائی اور ااٹھارہ سو ستر میں پہلی دفعہ اپنی ماں کو تحفہ پیش کرکے ایک نئی روایت کا آغاز کیا ۔ انیس سو بارہ میں ایک سماجی کارکن انا جیرویس نے امریکہ میں Mother's Day International Association قائم کر کے حکومت سے اس دن کو منانے کی باضابطہ منظوری حاصل کی ۔ اسلامی نقطہ نظر سے ماں کے حقوق کو باپ کے مقابلے میں تین گنا زیادہ قرار دیا گیا ہے اور حضور اکرم ﷺ کا ارشاد گرامی ہے کہ جنت ماں کے قدموں کے نیچے ہے ۔ ماں کے کسی بھی انسان کی زندگی پر احسانات اس قدر زیادہ ہوتے ہیں کہ انہیں تحائف اور الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے لیکن دنیا بھر کے لوگ اب ایک خاص دن منا کر اس عظیم ہستی کو خراج عقیدت پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ اس دن ماوں کو خصوصی اہمیت دی جاتی ہے اور بچے مختلف قسم کے کارڈز، پینٹنگز ، پھولوں اور قیمتی تحائف کے ذریعے ماوں کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہیں ۔ اس دن کی نسبت سے مختلف تقریبات کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے جن کا مقصد ماں جیسے لازوال رشتے کو سلام پیش کرنا ہوتا ہے

No comments:

Post a Comment

بات کیجئے

جو محسوس کریں اس بارے میں بات ضرور کریں ۔۔ ردعمل دیں ، تنقید کریں یا تعریف ۔۔ بات تو کریں جی